22 اگست، 2026، 7:37 PM

بوشہر جوہری بجلی گھر میں ہمارے 42 اہلکار موجود ہیں، روس ایٹم

بوشہر جوہری بجلی گھر میں ہمارے 42 اہلکار موجود ہیں، روس ایٹم

روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا ہے کہ بوشہر جوہری بجلی گھر اور اس کے اطراف کی صورتحال پرسکون ہے اور روسی ماہرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی سرکاری جوہری توانائی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کے اطراف اس وقت صورتحال پرسکون ہے اور گزشتہ کئی ماہ کے دوران کوئی تشویش ناک واقعہ پیش نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکسی لیخاچیف نے ماسکو میں روس کی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا کی 23ویں کانگریس کے دوسرے مرحلے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر بوشہر جوہری بجلی گھر کی صورتحال پرسکون ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران خود جوہری بجلی گھر، اس کے اطراف کے علاقے یا روسی ماہرین کے لیے قائم دو رہائشی کمپلیکس میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جو تشویش کا باعث ہو۔

روس ایٹم کے سربراہ نے مزید کہا کہ بوشہر جوہری بجلی گھر میں روسی ماہرین کی واپسی کا عمل جاری ہے اور اس وقت روس اتم کے 42 اہلکار وہاں موجود ہیں۔

انہوں نے ایران کے افزودہ یورینیم کے حوالے سے بھی کہا کہ روس کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اب بھی میز پر موجود ہیں اور روس اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

تاہم الیکسی لیخاچیف نے واضح کیا کہ اس وقت ایران کے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ایرانی فریق کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

News ID 1940807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha